گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال میں  ریڑھ کی ہڈیوں کے ٹیڑھے پن  کی سرجری کے سلسلہ میں ورکشاپ

لاہور (پ ر) گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال میں اے او سپائن کے تعاون سے ریڑھ کی ہڈیوں کے ٹیڑھے پن کی سرجری(Scoliosis) کے  سلسلہ میں تین ہفتہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف آف سپائن سنٹر پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیز ،میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر خرم اعجاز،پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ شاہ، جنرل اسد قریشی، پروفیسر ابراہیم پاشا، پروفیسر عارف خان، ڈاکٹر خوزی خطاب، ڈاکٹر نجمہ ‘ ڈاکٹر ایاز خان، پروفیسر شہزاد جاوید ، اور ڈاکٹر حافظ عاصم، ڈاکٹر عبدالطیف، ڈاکٹر عمار ڈوگر سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔ ڈاکٹرنجمہ فاروق نے گھرکی ہسپتال کے ڈاکٹرز کے ہمراہ 13مریضوں کی ریڑھ کی ہڈی کے مفت آپریشنز کیے اور دیگر ڈاکٹرز کو Video Linkکے ذریعے  علاج معالج کے بارے لیکچرز اور تربیت بھی دی ۔ ڈاکٹر عبداللہ شاہ کی سربراہی میں ہونے والی کانفرنس میں 13بچوں کے مفت آپریشنز کیے گئے ہیںجبکہ ایک راڈ کی قیمت 13سے 14لاکھ روپے ہے ۔ڈاکٹر عبداللہ شاہ نے بتا یا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ ریڑھ کی ہڈی کو سیدھا کرنے کے لیے میجک راڈز ڈالے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ریڑھ کی ہڈی کو سیدھا کرنے کے لیے راڈز کا استعمال کیا جاتا ہے اور عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ راڈ کو لمبا کرنے کے لیے ایک مریض کے 5 سے 6آپریشنز کرنا پڑتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن