خادم حسین رضوی نے ناموس رسالتؐ کی حفاظت کیلئے بھرپور جدوجہد کی: مفتی یعقوب سعیدی

Dec 01, 2020

میلسی(نمائندہ نوائے وقت)خطیب اہلسنت مفتی یعقوب خان سعید ی نے کہا ہے کہ تحریک لبیک کے مرکزی امیر علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت ؐ کی حفاظت کیلئے بھر پور جدوجہد کی اور قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کرتے ہوئے مسلک اہلسنت میں محبت رسول ؐ کی نئی روح پھونکی ان کی خدمات تادیر نہیں بھلائی جا سکیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن فیضان اولیاء بابا نتھے شاہ کے زیر اہتمام سالانہ محفل بڑی گیارویں شریف سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر مفتی یعقوب خان سعیدی نے غوث اعظم شیخ عبد القادر جیلانیؒ کی اسلام کیلئے انجام دی گئی خدمات پر بھی روشنی ڈالی۔

مزیدخبریں