اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) ہاشو گروپ نے اپنے نئے برانڈ ''پی سی لیگیسی'' کے نام سے فور اسٹار ہوٹلوں کا نیا سلسلہ لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس سلسلے میں مقامی ہوٹل میں پاکستان سروس لمیٹڈ اور ایس این کیو ریزورٹس (پرائیوٹ) لمیٹڈ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ہوٹل میں، وہ اپنے قیام کے لئے 70 کمروں اور سوئٹس میں سے انتخاب کرسکتے ہیں، ر یستورا نٹ میں کھانا کھا سکتے ہیں، ایونٹ کے خوبصورت ہال کا استعمال کرسکتے ہیں، اور ہوٹل میں جم اور تندرستی کی خدمات کے ساتھ ساتھ بچوں کی تفریحی سہولیات بھی شامل ہیں۔ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب میں ہاشو گروپ کے ڈپٹی چیئرمین اور سی ای او مرتضیٰ ہاشوانی نے اظہار خیال کرتے کہا کہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق پاکستان میں سیاحت کے فروغ میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے اس نئے ہوٹل کا انتظام سنبھالنے پر خوش ہیں۔