ایف ایٹ کچہری حملہ کیس، ججز پر ملزمان کے اعتراض پروزارت قانون سے جواب طلب

Dec 01, 2020

اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے ایف ایٹ کچہری حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے دونوں ججز پر ملزمان کے اعتراض پروزارت قانون سے جواب طلب کرلیا۔گذشتہ روز کیس کے ملزمان کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل سید محمد طیب شاہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے،ملزمان کے وکیل کی طرف سے موقف اختیارکیا گیاکہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس اور شاہ رخ ارجمند کیس کی انکوائری کا حصہ تھے،دونوں ججز کو کیس کی سماعت سے روکا جائے، درخواست میں استدعاکی گئی کہ حملہ کیس کی سماعت اسلام آباد میں کسی دوسرے جج کی عدالت میں منتقل کیا جائے، عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ کیس کی سماعت7دسمبر تک ملتوی کردی۔یاد رہے کہ ایف ایٹ کچہری پر مارچ2014ئ￿  میں حملہ کیا گیا تھااورانسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں کیس زیر سماعت ہے۔

مزیدخبریں