تیل و گیس کی تلاش کیلئے مختلف آئل فیلڈز میں سر مایہ کاری بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(او جی ڈی سی ایل)نے تیل و گیس کی تلاش کے لئے مختلف آئل فیلڈز میں سر مایہ کاری بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ملک کی تیل کی مجموعی پیداوار میں او جی ڈی سی ایل کا 47 فیصد، گیس کی پیداوار میں 29 فیصد اور ایل پی جی کی پیداوار میں 36 فیصدہے۔ او جی ڈی سی ایل نے رواں مالی سال کے دوران دو مزید کنووں سے تیل و گیس کی پیداوار سسٹم میں شامل کی ہے۔کمپنی خام ملکی تیل و گیس کی پیداوار کے شعبہ میں سب سے زیادہ ہائیڈرو کاربن ذخائر کی دریافت کیساتھ بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری بھی کر رہی ہے ، مزید سرمایہ کاری سے کمپنی کی تیل اور گیس کی پیداوار مین اضافہ ہو گا اور ملک  کادرآمدی ایندھن پر انحصار کم ہو جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن