اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) وزیر اعظم کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ صارفین کو سستے داموں اشیا کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے۔تفصیل کے مطابق پیر کے روزمشیرخزانہ کی زیرصدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آٹا، چینی، ٹماٹر، پیاز،چکن اور دیگراشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزرا، مشیران، متعلقہ حکام اور صوبائی چیف سیکریٹریز نے ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ 10اشیا ضروریہ کی قیمتوں کمی جب کہ 11کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا۔30اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔اس موقع پر مشیر خزانہ نے اشیا کی ہول سیل اور ریٹیل اشیا پر منافع مارجن کم کرنے کی ہدایت کی۔نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں متعلقہ حکام نے بتایا کہ ملک میں چینی اور آٹے کے تسلی بخش ذخائر موجود ہیں جس پر مشیرخزانہ نے اشیا کی سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں حفیظ شیخ نے اشیا مہنگی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینے کی بھی ہدایت کی۔
مشیرخزانہ کی زیرصدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس
Dec 01, 2020