کشمیر ی مہاجرین سے حق رائے دہی چھیناجارہا ہے،عوامی حلقے 

مری(نامہ نگار خصوصی)مری میں مقیم اصل کشمیری مہاجرین جو حلقہ وادی 5 کے نمائندے کو چننے کاحق رکھتے ہیںاب ان کے ووٹوں کے اندرج کیلئے متعلقہ اتھارٹی نے سٹیٹ سبجکٹ جوحکومت آزاد کشمیر کی جانب سے جاری ہوتا ہے لازمی قرار دئیے جانے سے کشمیر ی مہاجرین سے حق رائے دہی چھیناجارہا ہے ۔مہاجرین جموں وکشمیر حال مقیم مری کاکہنا ہے کہ وہ عرصہ سے وادی 5 کے حلقہ کے ووٹرز ہیں  جبکہ جوکشمیر ی نہیں ہیں انہوں نے بھی اپنے سٹیٹ سبجکٹ بنا رکھے ہیں۔ایسے میں اصل کشمیر ی مہاجرین جن کو اب بتایاجارہا ہے کہ سٹیٹ سبجکٹ ہونگے تو ووٹوں کااندراج ہوسکے گا جو کہ انتہائی زیادتی ہے۔ مہاجرین کشمیر مقیم مری کا کہنا ہے کہ آزادکشمیر کا سٹیٹ سبجکٹ جاری کرنے کا دفتر راولپنڈی میں ہے جو ہر ایک ماہ بعد کام کرنے کیلئے کھولاجاتا ہے جہاں اس قدر رش ہوتا ہے کہ سارادن لائن میں کھڑا ہونے کے بعد شام کو ناکام لوٹنا پڑتاہے۔ مہاجرین نے مطالبہ کیا ہے کہ آنے والے آزادکشمیر کے انتخابات میں سابق ووٹر لسٹوں کو ہی بحال رکھاجائے اور سٹیٹ سبجکٹ بنانے کیلئے کم از کم ایک سال کاوقت دیاجائے اورراولپنڈی میں قائم آزادکشمیر کے متعلقہ دفتر کو روزانہکی بنیاد پر کھلارکھاجائے تاکہ مہاجرین اپنے سٹیٹ سبجکٹ حاصل کرسکیں۔

ای پیپر دی نیشن