چکری(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ نواز کے سابق امیدوار این اے59 قمرالسلام راجہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے ملتان جلسے نے حکمرانوں کے اوسان خطا کردیے ہیں عوام کی کثیر تعداد نے اس جلسے میں شرکت کرکے ثابت کردیا کہ وہ اس حکومت سے چھٹکارا چاہتے ہیں لوگوں نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر سڑکوں پر آکر ہماری قیادت کے پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا کیونکہ انھیں علم ہے کہ موجودہ نااہل ٹولہ سوائے ان کے مسائل میں اضافے کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتا اگر ان سے بروقت چھٹکارا حاصل نہ کیا گیا تو مسائل میں بتدریج اضافہ ہوگا چکری کے دورہ کے موقع پر نوائے وقت کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لوگ جس طرح ہم پر اعتماد کا اظہار کررہے ہیں ہم اس پر عوام کے احسان مند ہیں آپ لوگ حوصلہ رکھیں اوراپنے قائد کی آواز پر لبیک کہنے کے لئے تیار رہیںہماری قائد محترمہ مریم نواز کی جدوجہد اس ملک وقوم کے بہتر مفاد میں ہے جو نامسائد حالات کے باوجود بھی ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہیں اگر عوام نے اسی طرح ساتھ دیا تو ان کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی اور مسلم لیگ نواز اقتدار میں آکر ایک مرتبہ پھر آپ کے مسائل حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔
پی ڈی ایم کے ملتان جلسے نے حکمرانوں کے اوسان خطا کردیئے،قمرالسلام راجہ
Dec 01, 2020