لاہور(کلچرل رپورٹر)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے سرکاری ٹی وی چینل کی جانب سے پروگرام میں شرکت کا معاوضہ صرف 1400 روپے ادا کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔اس حوالے سے سیمی راحیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اْس چیک کی تصویر شیئر کی ہے جو سرکاری ٹی وی چینل کی جانب سے اداکارہ کو پروگرام میں شرکت کے معاوضے کے طور پر بھیجا گیا ہے۔
سیمی راحیل نے پی ٹی وی کی جانب سے دیئے گے14سوروپے کے چیک کی تصویر شیئر کردی
Dec 01, 2020