سڈنی(سپورٹس ڈیسک) بھارتی کپتان ویرات کوہلی انٹرنیشنل کرکٹ میں 22 ہزار رنز مکمل کرنے والے آٹھویں کرکٹر بن گئے۔وہ آسٹریلیا سے دوسرے ون ڈے میں 89 رنز کی اننگز کے دوران اس سنگ میل پر پہنچے۔ کوہلی ون ڈے کرکٹ میں 11 ہزار 977 رنز بنا چکے، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 7240 اور ٹی 20 میں 2794 رنز اسکور کرچکے ہیں۔ ان سے قبل سچن ٹنڈولکر34357، کمارسنگاکارا28016، رکی پونٹنگ 27483، مہیلا جے وردنے25957، جیک کیلس 25534، راہول ڈریوڈ24208 اور برائن لارا22358 یہ سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔