کراچی (نیوز رپورٹر )لانڈھی بھینس کالونی میں سالانہ مرکزی حضرت سیدنا غوث الاعظم کانفرنس ودارالعلوم حنفیہ خیرالمعاد کا سالانہ جلسہ دستار فضیلت مہتمم دارالعلوم حنفیہ خیرالمعادسینئر نائب امیر مرکزی جماعت اہلسنت کراچی خطیب پاکستان حضرت علامہ مفتی غلام یٰسین گولڑوی کی زیر سرپرستی منعقد ہوا کانفرنس سے استاذ العلماء حضرت علامہ مفتی قاضی محمد احمد نعیمی ،پیر طریقت پیر آغا فضل الرحمن مجددی ، مفتی غلام یٰسین گولڑوی،پیر سید عثمان شاہ فیروزی ،مفتی محمد عابد جان نعیمی ،مفتی محمد فیض قادری ،صاحبزادہ علامہ غلام غوث گولڑوی ،علامہ قاضی احمد نورانی ،علامہ صاحبزادہ زبیر ہزاروی علامہ فیاض احمد نقشبندی ،علامہ افتخار احمد نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے اور روشن مینار ہیں اور اسلام کی حقانیت کے صحیح محافظ ہیں اس دور میں دینی مدارس جس طریقے سے ملک وملت کی خدمت کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں وہ اظہر من الشمس ہے ۔حضرت سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی کو اللہ تعالیٰ نے قطبیت کبریٰ اور ولایت عظمیٰ کا مرتبہ عطا فرمایا آپ کے روحانی تصرفات جاری وساری ہیں اللہ تعالیٰ نے آپ کی بدولت دین اسلام کو حیات نو بخشی سیرت وکردار کے لحاظ سے کوئی ولی آپ کا ہم پلہ نہ تھاآپ نے ظالم وجابر لوگوں کے سامنے کلمہ حق کو بلند کیا کسی پر ظلم کو برداشت نہیں کرتے اور فورامظلوم کی مدد کے لئے کمر بستہ ہوجاتے آپ نے نوع انسانی کو مادیت زلتوں نفس پرستی اور اخلاقی پستیوں سے نکال کر روحانی بلندیوں اور اخلاقی استواریوں سے روشناس کیا تمام سلاسل کے مشائخ آپ سے فیض یافتہ تھے ۔اس موقع پر پیر سید اصغرعلی شاہ ،علامہ خلیل احمد نورانی ،علامہ سید فرحان شاہ نعیمی ،علامہ زبیر عامر گیلانی ،علامہ شوکت مغل رضوی ،علامہ شفقت اللہ سیالوی ،علامہ عبداللہ کامل نعیمی ،علامہ شفاء اللہ نورانی علامہ پیر محمد سمیجو نعیمی ،علامہ سید عبداللہ شاہ بخاری ،علامہ عبد الباسط محمود ،علامہ عارف گولڑوی ،علامہ محمد حسین نعیمی ،صاحبزادہ فیاض گولڑوی ،صاحبزادہ ریاض گولڑوی ،علامہ رضوان اویسی ،علامہ حبیب الرحمن گولڑوی ،علامہ عامر گولڑوی ،علامہ دلشاد احمد گولڑوی ،علامہ ساجد گولڑوی ،چوہدری حاجی محمد عظیم گولڑوی ،محمود عسکری ،حافظ حضور بخش نورانی ،حافظ عبد الماجد ،حافظ حشمت اللہ ،چوہدری حاجی محمد یونس ،قاری محمد نعمان نعیمی ،حاجی جاوید امام قادری ،محمد فیضان گجر ،ملک ریحان ،چوہدری ذوالفقار علی بھٹو ،طارق بٹ قادری ،ملک محمد مبین سعیدی نورانی ،حافظ محمد نفیس قادری ،حافظ محمد فضل عظیم قادری ،صوفی محمد اکرم سلطانی ،حافظ غیاث الدین گولڑوی ،حافظ عبدالرشید گولڑوی ،محمد آصف عمر ،محمد رفیق گجر ،حاجی زمان ،محمد عمر جت ،وسیم خان نورانی ،قاری محمد حسنین چشتی ،ودیگر بھی موجود تھے ۔