غلط معلومات کی بنیاد پر کیا گیا اپنا ٹوئٹ ہٹادیا ہے،میر ظفراللہ خان جمالی کے اہل خانہ سے معذرت خواہ ہوں : صدر مملکت

Dec 01, 2020 | 09:22

ویب ڈیسک

اسلام آباد:  صدر مملکت عارف علوی نے ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کی وفات پر تعزیتی بیان جاری کیا ۔تاہم کچھ ہی دیر بعد اسے حذف کردیا۔

 ٓبعد ازاں نئی ٹوئٹ میں صدر مملکت نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنے کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی وینٹی لیٹر پر ہیں۔

صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ غلط معلومات کی بنیاد پر کیا گیا اپنا ٹوئٹ ہٹادیا ہے، میر ظفراللہ خان جمالی کے اہل خانہ سے معذرت خواہ ہوں۔

صدر مملکت نے کہا کہ میں نے عمرجمالی سے بات کی جنھوں نے بتایا کہ ظفراللہ جمالی وینٹی لیٹر پر ہیں، اللہ تعالیٰ میر ظفراللہ جمالی کو جلد صحت کاملہ عطاء فرمائے ۔ 

مزیدخبریں