نارنگ منڈی(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنمااورامیدوارایم پی اے چوہدری افتخاراحمدبٹر نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کے سابق ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں حکمران محض ڈنگ ٹپائو پالیسی پر گامزن ہیں جبکہ ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے انہوں نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی عوام کی بد حالی میں بدل چکی ہے حکمرانوں نے عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے عوام پر مہنگائی کے بم روزانہ کی بنیاد پر گرائے جا رہے ہیں بد ترین مہنگائی اور بیروزگاری سے عام آدمی کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔