ویٹیکن سٹی(این این آئی) پوپ فرانسس نے پہلے افریقی نژاد امریکی سمیت 13 نئے کارڈینلز مقرر کردیئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سینٹ پیٹرکے باسیلیکا میں منعقد تقریب میں نومنتخب کارڈینلز کو انگوٹی اور سرخ رنگ کی ٹوپی دی جسے بریٹٹا کہتے ہیں۔منتخب کیے جانے والے کارڈینلز کا تعلق اٹلی، مالٹا، فلپائن، چلی، برونائی، میکسیکو اورامریکا سے ہے۔واشنگٹن کے 72 سالہ آرک بشپ ولٹن گریگوری نے کہا کہ وہ ایک علامتی فرد ہیں افریقی نژاد امریکیوں کے پہلے کارڈینل بنے۔