ڈپٹی کمشنر حافظ آباد کاڈی ایچ کیو ہسپتال میں حفاظتی قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح 

Dec 01, 2020

 حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نوید شہزاد مرزا نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو حفاظتی قطرے پلا کر پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر رحمت اللہ ثاقب،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ریحان اظہر ،ڈاکٹر اعجاز احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کم عمر بچوں کے مستقبل کو محفوظ اور انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے ضروری ہے کہ انہیں پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے ضرور پلائے جائیں۔انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے اور بچوں کو معذوری سے بچانے کے لیے علمائے کرام اور اساتذہ کا کردار سب سے اہم ہے ۔معاشرے کے تمام ذمہ دار افراد کو چاہیے کہ حکومت کی جانب سے شروع کی جانے والی انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریں تاکہ ملک سے پولیو جیسی خطر ناک بیماری کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ریحان اظہر نے بتایا کہ محکمہ صحت کی مقرر کردہ 535 ٹیمیں بس اسٹینڈ،ریلوے اسٹیشن،عوامی مقامات اور گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے دو لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے پلا رہی ہیں ۔

مزیدخبریں