حافظ آباد میں اسسٹنٹ کمشنر کاسوشل ویلفیئر آفس میں باہمت بزرگ پروگرام کا افتتاح

 حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)حافظ آباد میں حکومت کا باہمت بزرگ پروگرام شروع کر دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر آصف نواز نے سوشل ویلفیئر آفس میںپروگرام کا افتتاح کیا۔فوکل پرسن حافظ آباد ،سوشل ویلفیئر آفیسر مائدہ اشتیاق،سپرنٹنڈنٹ ثناء اللہ ، بینظیر انکم سپورٹ فنڈزپروگرام ،پنجاب بنک اور نادرا کے افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔اسسٹنٹ کمشنر آصف نواز کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے باہمت بزرگ پروگرام  کے تحت 65سال سے زائد کی عمر کے افرادکی مالی معاونت کے لیے یہ خصوصی پروگرام شروع کیا گیا ہے جس میں رجسٹرڈ افراد کو ماہانہ دو ہزار روپے اعزازیہ دیا جائیگا ۔فوکل پرسن مائدہ اشتیاق نے بتایا کہ ابتدائی طور پر حافظ آباد ضلع کے تقریبا ایک ہزار افراد کو اس پروگرام کے تحت رقوم دی جائیگی انکا کہنا تھا کہ سوشل ویلفیئر کے ضلعی دفتر میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام،بنک آف پنجاب اور نادار کے خصوصی کائونٹرز بنائے گئے ہیں جہاں نئے افراد کی رجسٹریشن جلد شروع کیا جائیگی جبکہ تحصیل پنڈی بھٹیاں کے افراد کو رقوم کی ادائیگی اور رجسٹریشن کے لیے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں خصوصی کائنٹرز بنائے گئے ہیں جہاں سوشل ویلفیئر آفیسر بشریٰ رحمان کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...