گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عمر اشرف مغل نے چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے پاسپورٹ فرحان سعید بھٹی کو مسلسل چوتھی بار پاسپورٹ کی کمیٹی حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فرحان سعید بھٹی کو چوتھی بارپاسپورٹ کی کمیٹی جاری ہونا اس بات کا مدلل ثبوت ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری محنت اور ایمانداری سے ادا کر کے بزنس کمیونٹی کو پاسپورٹ کے متعلق مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے کاروباری افراد کا نہ صرف وقت بچا رہے ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے فرحان سعید بھٹی کو چوتھی بار چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے پاسپورٹ لیٹر جاری کرنے کے موقع پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیاجبکہ اس موقع پر سابق صدور شیخ محمد نسیم،اخلاق احمد بٹ و دیگر کاروباری شخصیت بھی موجود تھی۔
صدرچیمبر گوجرانوالہ کی فرحان بھٹی کو چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی حاصل کرنے پر مبارکباد
Dec 01, 2020