رادہن ریلوے اراضی پرقائم شاپنگ سینٹر کی75 دکانیںقائم 

Dec 01, 2020

میہڑ(نامہ نگار)ادہن اسٹیشن پر محکمہ ریلوے کے کروڑوں روپئے کے پلاٹوں پر با اثر شخصیات نے قبضہ کرکے گہر ،بنگلے اور دکانیں بنانے کا انکشاف ہواہے ،جبکہ سابقہ تعلقہ کاونسل میہڑ کی طرف سے بہی شاپنگ سینٹر تعمیر کرکے  75 سے زائد  دکانیں بناکر پگڑی پے  بیچ دیں اور مالکان سے کرایہ بھی وصول کرنے کاانکشاف ہوا ہے ،دوسری طرف ذرائع سے  معلوم ہوا ہے کہ محکمہ ریلوے کے وفاقی وزیر شیخ رشید کی طرف سے  نوٹس لینے اور اس کے  احکامات پر رادہن ریلوے اسٹیشن کے دونوں اطراف پر کروڑوں روپے مالیت کی اراضی پر با اثر شخصیات کی طرف سے قبضہ کرکے گھر، بنگلے اور دکانیں بنانے والوں کو محکمہ ریلوے سکھر ڈی ایس نے نوٹس جاری کیے جس میں  ایک ماہ کے اندر ریلوے اراضی سے اپنی تجاوزات ہٹا کر قبضے  ختم کیے جانے کو کہا لیکن ایک سال گزر گیا تجاوزات برقرار ہیںجبکہ 2013 میں تعلقہ کاونسل میہڑ نے محکمہ ریلوے کی اراضی پر قبضہ کرکے شاپنگ سینٹر بناکر 75  سے زیادہ دکانیں فی دکان 3 سے 4 لاکھہ روپے لوگوں کو پگڑی پر دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

مزیدخبریں