لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) لاڑکانہ میں عباسی خاندان کی جانب سے ولید محلہ کوٹ ادراب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے 53 یوم تاسیس کی تقریب منعقد کرکے کیک کاٹا گیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے صدر ڈاکٹر صفدر علی عباسی ، سابقہ ممبر قومی اسیمبلی ناہید خان، اویس علی عباسی، رافع علی عباسی، امتیاز علی عباسی، عمران شاہ و دیگر رینماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے کہا کہ آج کی پیپلز پارٹی ملک میں کمزور ہے جو کہ کچھ اضلاع میں باقی بچی ہوئی ہے، ڈاکٹر صفدر علی عباسی کا مزید کہنا تھا کہ لاڑکانہ میں معظم علیعباسی نے پیپلز پارٹی کو دوسری بار شکست دیکر واضع پیغام دے دیا ہے کہ اب لاڑکانہ کی عوام بھی جاگ چکی ہے، ناہید خان کا مزید کہنا تھا ہم نے زرداری کی مخالفت کی وجہ پیپلز پارٹی ورکرز نہیں بنائی ہمیں زرداری کی سوچ قبول نھیں کیونکہ ہم بھٹو کے نظریہ کو پسند کرتے ہیں، دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی جانب سے بھی المرتضیٰ ہاؤس میں یوم تاسیس کی تقریب منعقد کی گئی جس میں پارٹی رہنماؤں نے مشترکہ طور پر کیک کاٹا۔