سندھ ہائیکورٹ نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے 1200ملازمین کی برطرفی کا نوٹس کالعدم قراردیدیا

Dec 01, 2020

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ ہائیکورٹ نے کراچی پورٹ ٹرسٹ میں بابر غوری کے دور میں بھرتی کیے گئے ملازمین کی برطرفی کا نوٹس کالعدم قرار دے دیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے سابق وزیر بابر غوری کے دور میں غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ملازمین کی برطرفی کے خلاف درخواستیں منظور کر لیں اور 1200 ملازمین کی برطرفی کا نوٹس کالعدم قرار دے دیا۔ وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ جون 2012ء سے مارچ 2013ء کے دوران 1200 ملازمین کو بھرتی کیا گیا تھا اور 2016ء میں تمام ملازمین کو مستقل کر دیا گیا تھا، ملازمین جو ضابطے کے مطابق ملازمت دی گئی اور قانون کے مطابق مستقل کیا گیا لیکن ملازمین کو سیاسی بھرتی کا الزام لگاکر برطرفی کا نوٹس دیا گیا۔ عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں ملازمین کی برطرفی کو غیر قانونی قرار دیا۔

مزیدخبریں