نیب کا میوہسپتال انتظامیہ کیخلاف تحقیقات کا آغاز، کرونا کے لئے مختص فنڈ کا ریکارڈ طلب 

Dec 01, 2020

لاہور (آئی این پی ) نیب لاہور نے میو ہسپتال انتظامیہ کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ میو ہسپتال سے کرونا کے لیے خریدے گیے سامان کی تفصیلات طلب کر لیں۔ نیب نے سیکرٹری ہیلتھ کو معلومات کی فراہمی کے لیے لیٹر جاری کر دیا۔ سیکرٹری ہیلتھ کو لکھے گئے لیٹر کے مطابق نیب نے کرونا میں خریدے گئے ماسک، گلوز، حفاظتی کٹس کی خریداری کا تمام ریکارڈ مانگا ہے۔ لیٹر میں کہا گیا ہے کہ میو ہسپتال میں کرونا وبا کے لیے مختص فنڈز اور استعمال کا ریکارڈ دیا جائے، خریداری کے لیے اشتہار، ٹینڈر کا ریکارڈ ٹھیکیداروں کی فہرست، کنٹریکٹ دینے والے افسران کی فہرست فراہم کی جائے۔

مزیدخبریں