ملتان (نوائے وقت نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ملتان میں جلسے کو روکنے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے لگائے جانے والے کنٹینرز میں دولہا بھی پھنس گیا۔ لودھراں کی تحصیل دنیاپور میں لگے کنٹینرز نے دولہے کو دلہن کے ساتھ 6 کلومیٹر پیدل چلنے پر مجبور کردیا۔ ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے کے باعث بیشتر سڑکیں بند کردی گئی ہیں جب کہ شہر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہے۔
ملتان: جلسہ روکنے کیلئے لگائے کنٹینرز میں دولہا بھی پھنس گیا
Dec 01, 2020