کرونا متحد رہنما عادل صدیقی سمیت مزید 40جاں بحق، ویکسین خریداری سفارشات فائنل : اسد عمر

اسلام آباد+ لاہور (خصوصی نمائندہ+ سپورٹس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ+ وقائع نگار خصوصی+لیڈی رپورٹر) کرونا وائرس کے پاکستان میں شکار جاری ہیں اور یومیہ کیسز اور اموات پھر سے بڑھ گئی ہیں۔ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 98 ہزار 24 ہے جس میں سے 3 لاکھ 41 ہزار 423 صحتیاب ہوچکے ہیں جو تقریباً 86 فیصد ہے جبکہ 8 ہزار 25 مریضوں کا انتقال ہوا ہے۔  مزید 2 ہزار 839 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ 40 افراد وائرس کے باعث لقمہ اجل بنے تاہم ایک ہزار 613 مریض صحتیاب بھی ہوگئے جس کے بعد فعال کیسز کی مجموعی تعداد 48 ہزار 576 تک جاپہنچی۔ صوبہ سندھ میں مزید ایک ہزار 419 کیسز کا اضافہ اور مجموعی تعداد ایک لاکھ 73 ہزار 14 تک پہنچ گئی۔ مزید 13مریض انتقال کرگئے، اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 924 تک پہنچ گئی۔ صوبہ پنجاب میں 524 نئے کیسز سامنے آئے ، تعداد ایک لاکھ 19 ہزار 35 ہوگئی۔ مزید 12 مریض لقمہ اجل بنے ، اموات کی تعداد 2 ہزار 991 ہوگئی۔صوبہ خیبرپی کے میں مزید 313 افراد متاثر، مجموعی متاثرین 47 ہزار 190 ہوگئے۔ مزید 9 مریضوں کا انتقال ہوا، تعداد ایک ہزار 368 تک جا پہنچی۔ صوبہ بلوچستان میں 57 کیسز سامنے آئے اورکیسز 17 ہزار 158 ہوگئے۔  بلوچستان میں اموات کی تعداد 166 پر برقرار ہے۔ اسلام آباد میں مزید 341 کیسز کی تصدیق، تعداد 30 ہزار 123 ہوگئی۔ مزید 5 مریض جاں بحقِ، اموات بڑھ کر 314 ہوگئیں۔ آزاد کشمیر میں  173 نئے کیسز، متاثرین کی تعداد 6 ہزار 855 ہوگئی۔ آزاد کشمیر میں ایک روز کے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔ مزید 1 فرد زندگی کی بازی ہار گیا، اموات 165 تک جا پہنچیں۔گلگت بلتستان میں 12 نئے کیسز رپورٹ، تعداد 4 ہزار 649 ہوگئی۔ اموات 97 پر برقرار ہیں۔  سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 41 ہزار 423 ہوگئی۔ پاکستان ٹیبل ٹینس کے کوچ صبا وارث انتقال کر گئے۔ صبا وارث کو چند روز قبل دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال داخل کرایا گیا تھا جہاں ہفتہ کے روز ان کا دل کا آپریشن ہوا تاہم 24 گھنٹے بعد ایک اور پڑنے والا دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا مرحوم کو پیر کے رات لاہور کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں کھیلوں سے وابستہ افراد کے ساتھ ساتھ راشتہ داروں اور دوست احباب نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ، پنجاب اولمپک ایسوس یایشن کے صدر عامر جان، سیکرٹری ادریس حیدر خواجہ نے صبا وارث کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے خاندان کو یہ صدمہ برداست کرنے کی توفیق دے کی دعا کی۔  محکمہ لائیو سٹاک کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن ڈاکٹر آصف رفیق اور انکی پوری فیملی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ محکمہ لائیو سٹاک میں کام کرنے والے ملازمین نے ڈائریکٹر کمیونیکیشن اور انکی فیملی کی جلد صحتیابی کی دعا کے لیے اپیل کی ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما عادل صدیقی کرونا وائرس سے جاں بحق ہو گئے۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سابق ممبر عادل صدیقی کرونا وائرس کے مرض میں مبتلا تھے، انہیں کرونا کے باعث طبیعت خراب ہونے پر ضیاء الدین ہسپتال کے آئی سی یو منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت انتہائی تشویشناک تھی ۔ ایم کیو ایم کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، عامر خان، فیصل سبزواری اور دیگر نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ عادل صدیقی پھیپھڑوں کے مرض میں بھی مبتلا تھے۔ ہسپتالوں میں 13ہزار آکسیجن سلنڈرز دیئے جاچکے ہیں۔ مہلک وبا کرونا وائرس کے باعث تباہی جاری ہے ، دنیا بھر میں ہلاکتیں1465095 جبکہ مصدقہ کیسز 6کروڑ30لاکھ 70ہزار ہو گئے۔ امریکہ  میں ہلاکتیں 273072ہو گئیں اور کیسز1کروڑ37لاکھ 50ہزار سے تجاوز کر گئے۔ بھارت میں ہلاکتیں 137177ہو گئیں ، کیسز کی تعداد 9432000 تک پہنچ گئی ۔ برطانیہ میں ہلاکتیں 58245ہو گئیں اور کیسز 1617000 تک پہنچ گئے۔ اسلام آباد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کرونا ویکسین کی خریداری کے لئے اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے دی۔ این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ نیشنل کمانڈ نے آج کرونا ویکسین کی خریداری کے لئے اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے دی ہے اور انہیں کل منظوری کے لئے کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ اسد عمر کا کہنا تھا وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان  کی سربراہی میں ماہرین کی ٹاسک فورس نے یہ سفارشات تیار کی تھی۔ جنہیں آج حتمی شکل دی گئی ہے۔ ملک بھر میں 5 ہزار 82 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈائون کیا گیا ہے۔ پیر کو وفاقی وزیراسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں مارننگ سیشن کا اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ این سی او سی کے مطابق اجلاس کو ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈائون سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ این سی اوسی کے مطابق آزادکشمیر میں 6 دسمبر تک مکمل لاک ڈائون ہے،ملک بھر میں 5 ہزار 82 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈائون کیا گیا ہے، پنجاب میں 1 ہزار 459 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈائون ہے۔ این سی اوسی کے مطابق سندھ میں 206، خیبرپختونخوا میں 82،اسلام آباد میں 3205 اور گلگت بلتستان میں 30 مقامات پر سمارٹ لاک ڈاوئون کر دیا گیا۔ این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.53 فیصد ہوگئی، میرپور میں سب سے زیادہ 27.75 فیصد مثبت کیسز سامنے آئے۔ این سی او سی کے مطابق مظفر آباد میں 23.44 اور حیدر آباد میں 18.21 فیصد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ این سی اوسی کے مطابق مجموعی طور پر آزادکشمیر میں مثبت کیسز کی شرح 21.3 فیصد ہے، پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 4.84 اور سندھ میں 14.04 فیصد ہے، بلوچستان میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 11.95 اور اسلام آباد میں 6.62.30 فیصد ہے،خیبرپختونخوا میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 5.57 اور گلگت بلتستان میں 3.43 فیصد ہے۔ این سی او سی کے مطابق لاہور میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.19، راولپنڈی 4.83 اور فیصل آباد میں 3.14 فیصد ہے،کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 17.95 اور حیدر آباد میں 18.21 فیصد ہوگئی،پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 18.09،سوات 5.81،ایبٹ آباد میں 6.22 فیصد ہے،کوئٹہ میں مثبت کیسز کی شرح 9.09 فیصد تک جا پہنچی، اسلام آباد میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.62 فیصد ہے،میرپور میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 27.75 اور مظفرآباد میں 23.44 فیصد ہے۔سمن آباد کالج برائے خواتین لاہور کو سات روز کیلئے بند کر دیا گیاہے۔ ہزاروں طالبات اور اساتذہ و سٹاف کی تعداد والے کالج کو ایسوسی ایٹ پروفیسر نزہت جمیل کے کرونا سے انتقال کے باعث بند کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...