گوجرانوالہ:انتظامیہ کا متعددعلاقوں میں ایک ہفتہ کیلئے سمارٹ لاک ڈائون نافذ  

Dec 01, 2020

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)کورونا کی دوسری لہر نے لاک ڈائون کے خطرے کی گھنٹی بجا دی متعدد علاقوں میں انتظامیہ کی طرف سے ایک ہفتہ کے لیے سمارٹ لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا متاثرہ علاقوں میں پیپلز کالونی ، ایکس اور وائے بلاک شامل ضلعی انتظامیہ نے شہر میں کورونا کے کیسز سامنے آنے پر متعدد علاقوں میں ایک ہفتہ کے لیے سمارٹ لاک ڈائون لگا دیا ہے پہلے مرحلے میں جن علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون کیا گیا ہے ان میں پیپلز کالونی ، ایکس بلاک اور وائے بلاک شامل ہیں انتظامیہ کی طرف سے جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈوان میں اشیا خوردونوش کی دوکانیں صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک کھلی رہے گیں۔

مزیدخبریں