کورونا وائرس،دنیا بھرمیں ہلاکتیں1473741ہو گئیں

مہلک وبا کوروناوائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 1473741ہو گئیں ،مصدقہ کیسز کی تعداد 6کروڑ35لاکھ 84سے تجاوز کر گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے تباہی جاری ہے ،امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں274332ہو گئیں،کیسز1کروڑ39لاکھ19ہزار سے تجاوز کر گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں137659ہو گئیں اورمتاثرین کی تعداد 94لاکھ63ہزار ہو گئی ۔روس میں 39895افراد لقمہ اجل بن گئے ،کیسز22لاکھ 95ہزار سے تجاوز کر گئے ۔برازیل میں 173165افراد موت کی آغوش میں چلے گئے اورمتاثرین کی تعداد63لاکھ36ہزار ہو گئی ۔فرانس میں ہلاکتیں52731ہو گئیں جبکہ کیسز22لاکھ 22ہزارہو گئے۔سپین میں ہلاکتیں45500ہوگئیں جبکہ متاثرین کی تعداد 1664000ہو گئی۔برطانیہ میں اموات 58448ہو گئیں اورکیسز16لاکھ 29ہزار تک پہنچ گئے ۔دنیا میں کورونا کے 4 کروڑ 39 لاکھ 80 ہزار97 مریض شفا یاب ہوچکے اور 1کروڑ 81 لاکھ 30 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔

ای پیپر دی نیشن