اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ شادی کے لئے ہمسفر کے انتخا ب کے لئے لوگ اپنی ذاتی رائے دینے سے اجتناب کریں۔
انہوں نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا لوگ اپنے طور پر مختلف شخصیات کے ساتھ ان کے جوڑی مت بنائیں ، یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے اور جب وہ شادی کریں گی اور اپنے لئے جس کا بھی انتخاب کریں گی تو سب کو آگاہ کردیں گی لیکن دنیا میں اس وقت ان کی شادی کے علاوہ بہت سے غم ہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ آج سے دو سال قبل دیئے گئے انٹرویو کو افواہ مت بنایا جائے ۔مہوش حیات نئی فلم "لندن نہیں جاوں گا" میں اداکار ہمایوں سعید کے ہمراہ نظر آئیں گی۔