آسٹریلیا کی شمال مشرقی ریاست کوئینز لینڈ کا 8 دسمبر سے اپنی سرحدیں دوبارہ کھولنے کا اعلان

Dec 01, 2020 | 15:44

ویب ڈیسک

 آسٹریلیا کی  شمال مشرقی ریاست کوئینز لینڈ نے کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے مہینوں کی پابندیوں کے بعد منگل کو ریاستوں نیو ساتھ ویلز اور وکٹوریہ کے رہائشیوں کے لئے اپنی سرحدیں 8 دسمبر سے دوبارہ سے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ چینی خبر رساں اداے نے آسٹریلوی ذرائع ابلاغ کے حوالہ سے بتایا کہ ریاست کوئینز لینڈ کے حکام کے حکام کے مطابق نیو ساتھ ویلزاور وکٹوریہ کے رہائشیوں کو قرنطینہ کیے بغیر کوئینز لینڈ میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔کوئینز لینڈ حکام پر باقی ریاستوں کی جانب سے پابندیوں میں نرمی لانے کے لئے کافی دبا تھا تاہم حکام کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت تک ایسا نہیں کریں گے جب تک کورونا وائرس کی وبا کا خطرہ کم نہ ہوجائے۔مقامی ایئر لائن کے سی ای اوجین ہرڈلیکا کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ بہت سے آسٹریلیائی باشندے اپنے پیاروں سے ملنے یا کاروبار کرنے کے لئے کوئینز لینڈ آنا چاہتے ہیں اور سرحدیں کھلنے سے وسیع تر معاشی شراکت آئے گی ۔

مزیدخبریں