برازیلین ریاست سا پالو کے گورنر جواﺅ ڈوریا نے ریاست میں کورونا وائرس کے کیسز میں ہونے والےمسلسل اضافے کے باعث سخت لاک ڈاون کے نفاذکا اعلان کر دیا ہے۔ چینی خبر رساں اداے کے مطابق برازیلین ریاست ساو پاولو کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاست ہے ۔ریاست میں دوبارہ سے کورونا وائرس کے انفیکشن کے پھیلاو کو روکنے کے لیے اور ہسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کےداخل ہونے کی شرح کو روکنے کے لئے لاک ڈان اقدامات کا نفاذ کیا گیا ہے۔گورنر جواﺅ ڈوریاکے مطابق لاک ڈاون کے اقدامات کا مقصدوبائی بیماریوں کے پھیلاو کو روکنا ہے اور اس پر بہتر انداز میں قابو پانا ہے،لاک ڈاون کے دوران بارز،ریستورانوں کو 40 فیصد تک گنجائش اور دن بھر میں 10 گھنٹوں تک کام کرنے کی اجازات ہوگئی ۔برازیل کورونا وائرس سےاموات کے لحاظ دنیا بھر میں دوسرے نمبر اور متاثرہ کیسز کی تعداد کے لحاظ تیسرے نمبرپر ہے۔برازیل میں کورونا وائرس کیسزکی مجموعی تعداد 6،335،878 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ریاست ساو پاولو میں کیسز کی مجموعی تعداد 1،241،653 کی تصدیق ہوئی ہےجو ملک گیر سطح پر سب سے زیادہ تعداد ہے۔