لاہور (کامرس رپورٹر)عالمی مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت 29ڈالر اضافے کے بعد پاکستان میں بھی ایک تولہ سونے کی قیمت350 روپے بڑھ گئی۔جیولرز کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 350روپے کے اضافے سے 109200روپے ہو گئی ,دس گرام سونا 24قیراط 300روپے کے اضافے سے 93621روپے کا ہو گیا جبکہ10گرام 22 قیراط سونے کی قیمت85820 روپے ہو گئی .عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں29ڈالر کے اضافے سے 1801ڈالر ہوگئی ہے۔
پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت350 روپے بڑھ گئی
Dec 01, 2020 | 19:56