کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںایک روزہ تیزی کے بعد منگل کو کاروبار حصص مندی کی زد میں آ گیا ،کے ایس ای100انڈیکس 200پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 45300پوائنٹس سے کم ہو کر45ہزار پوائنٹس پر آگیا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے38ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جبکہ 57.39فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق سعودی عرب کے پاکستان سے 420کروڑ ڈالر کے دو معاہدے ہونے کی خبروں پر سرمایہ کاروں نے بینکنگ ،توانائی اور ٹیلی کام سیکٹرز بھی خریداری کی جس کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 45400،45500،45600اور45700پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تاہم منافع کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دبائو نے مارکیٹ کو تنزلی کی جانب دھکیل دیا جس کی وجہ سے مارکیٹ منفی زون میں ہی بند ہوئی ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای 100انڈیکس میں257.67پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس45330.05پوائنٹس سے کم ہو کر45072.38پوائنٹس ہو گیا۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 38ارب9کروڑ65لاکھ60ہزار634روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ77کھرب58ارب51کروڑ3لاکھ5ہزار459
اسٹاک مارکیٹ میں مندی،57فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ
Dec 01, 2021