پاکستان سنگل ونڈوکے تحت حقیقی آٹومیشن کے ذریعے تجارتی سہولت


کراچی (کامرس ڈیسک) کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ارشد خورشید نے بتایا کہ کے سی اے اے ہیڈ آفس میں پاکستان سنگل ونڈو کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا اسی دوران آن لائن زوم میٹنگ کے ذریعے بھی اس سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں کسٹم ہاؤس ایجنٹس کے  متعدد افراد نے شرکت کی۔ آگاہی سیشن نوید عباس میمن (پی ایس ڈبلیو کے چیف ڈومین آفیسر)، عاصم اعوان (ڈومین آفیسر) یاور نواز (ڈومین آفیسر) اور پی ایس ڈبلیو ٹیم کی جانب سے ثمر نے پیش کیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے نوید عباس میمن نے کہا کہ PSW پورٹل تاجروں کو سرحد پار تجارت میں وقت، لاگت اور پیچیدگی کو کم کرنے کے قابل بنائے گا جبکہ کاروبار کرنے میں آسانی پر بنیادی توجہ کے ساتھ تمام اسٹیک ہولڈرز کے تجربے کے معیار کو بہتر بنائے گا۔ دوسری  جانب یہ تجارت سے متعلق کنٹرول کے موثر نفاذ کے لیے مربوط رسک مینجمنٹ  حکمت عملی اپنانے میں دیگر سرکارانہ  اداروں کی بھی مدد فراہم کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ PSW کا نفاذ پاکستان کو WTO کے تجارتی سہولت کے معاہدے کی تعمیل کے قابل بنائے گا اور اس کے علاوہ ہمارے ملک کو تجارت کا مرکز بننے کی اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔صدر KCAA سیف اللہ خان نے مزید کہا کہ PSW کے اعلیٰ ترین نمائندوں کی میزبانی کرنا اعزاز کی بات ہے جو تجارتی سہولت کاری کے نقطہ نظر کی بنیاد پر PSW کے ذریعے ایک میگا تبدیلی کی قیادت کر رہا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن