رواں سال مقامی طور پر 18.87ملین موبائل فون تیار ہوئے

Dec 01, 2021


اچی (کامرس رپورٹر )رواں برس کے ابتدائی دس ماہ کے دوران مقامی طور پر 18.87ملین موبائل فون پاکستان میں تیار کئے گئے ۔مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے مطابق رواں سال جنوری تا اکتوبر پاکستان میںمقامی طور پر 18.87 ملین موبائل فون پاکستان میں بنائے گئے، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤدنے مزید بتایا کہ اسی عرصے میں 7.93 ملین فور جی موبائل فون بنائے گئے، جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 9.45 ملین موبائل فون درآمد بھی کئے گئے۔ مشیر تجارت کا کہنا ہے کہ وزارت تجارت کی میک ان پاکستان پالیسی کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہورہے ہیں، اور ہم موبائل فون مینو فیکچرنگ میں پائیدار ترقی دیکھنا چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں