کراچی(اسپورٹس رپورٹر) جے ڈاٹ فریگرینسز نے و معروف کھلاڑی جوڑے آل راؤنڈر کرکٹر شعیب ملک اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے نام سے پرفیوم متعارف کرادی۔ تعارفی تقریب میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے شرکت کی اور اظہار خیال کیا۔J. ایک برانڈ بن چکا اور عالمی سطح پر 30سے زائد آؤٹ لیٹس ہیں جس میں امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا، نیو زی لینڈ، ساؤتھ افریقہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سرفہرست ہیں۔ جے ڈاٹ اور المیرا کے ایم ڈی سہیل حامد خان نے کہا ہیشعیب ملک اور ثانیہ مرزا کاجوڑا پاکستان بھر میں معروف ہے اور ان دونوں سے منسوب پرفیومز ’’آل راؤنڈر‘‘اور ’’اسمیش‘‘ بہت منفرد اور ان کی شخصیات سے متاثر ہوکر بنائی گئیں ہیں جس سے ان کی انفرادیت اور وابستگی ظاہر ہوتی ہے۔ تقریب میں J. فریگرینسز کے کریٹو ہیڈ محمد عامر ،،ڈائریکٹر ریان عالم و دیگر نے خطاب کیا۔
نامور کرکٹر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے نام سے پرفیوم متعارف
Dec 01, 2021