سپین (نوائے وقت رپورٹ) سپین میں کمرشل بلڈنگ میں آتشزدگی سے پاکستانی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور دو بچے شامل تھے جن میں ایک بچہ تین سال اور دوسرا ایک سال کی عمر کا تھا۔ میاں بیوی کاٹھ کباڑ کا کام کرتے تھے۔ دکان میں ہی رہائش پزیر پاکستانی میاں بیوی گزشتہ دس سال سے سپین میں مقیم تھے۔ ہمسایوں کے مطابق دکان میں بجلی کا کنکشن براہ راست لگایا گیا تھا اور شاٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔
بارسلونا: دکان میں آتشزدگی‘ پاکستانی میاں بیوی‘ 2 بچے جاں بحق
Dec 01, 2021