اسلام آباد ( خبر نگا ر خصوصی )وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ ووٹ چوری کی ویڈیوز سے نااہل و کرپٹ اپوزیشن کی چوری پکڑی گئی، چوری پکڑی جانے کے بعد شفافیت کے بھاشن منافقت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا ۔ وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے کریڈٹ پر منی لانڈرنگ،جعلی اکاونٹس کے سوا کچھ نہیں، زرداری کی سربراہی میں بلاول کے نیچے سندھ ڈاکوئوں کے نرغے میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔