اسلام آباد(خبر نگار)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے گارڈین اینڈوارڈز(ترمیم)بل پر اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے طلب کرتے ہوئے اگلے اجلاس میں اسلامی نظریاتی کونسل اور وزارت قانون کو طلب کرلیا۔وزارت مذہبی امور نے بل کے مجوزہ صورت میں غیر شرعی قراردیتے ہوئے کہاکہ شریعت کے تحت نابالغ بچوں کا سر پرست صرف باپ ہی ہوسکتاہے ،سینیٹر محسن عزیز کا بل اور ان کے موقف میں تضاد ہے بل کوٹھیک کردیاجائے تو بل حمایت کرسکتے ہیں۔حکام نے کمیٹی کوبتایاکہ اس سال حج کیلئے سعودی عرب سے اب تک اجازت نہیں ملی ہے اگر حج ہواتو مہنگااور دورانیہ کم ہوگا،اسرائیل کے علاوہ ہر ملک میں اقلیتیں مقدس زیارتوں کے لیے جاسکتی ہیں۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس چیئرمین مولاناعبدالغفورحیدری کی سربراہی میں ہوا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور میں سینیٹر محسن عزیز کاماں یا باپ میں سے کسی ایک کو نابالغ کا ولی بنانے کا بل زیر غور آیا۔ حکام وزارت مذہبی امور نے ترمیم سے اصولی طورپر اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ بل اور جو کہاجارہاہے اس میں فرق ہے اس کوٹھیک کرناپڑے گا جو بل کے الفاظ ہیں وہ ٹھیک نہیں ہیں مجوزہ بل کے الفاط تبدیل کرنے ہوں گے بل میں باپ کے ساتھ ماں کوبھی ولی بنانے کی بات کی گئی ہے
گارڈین اینڈوارڈز ترمیمی بل، اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے طلب
Dec 01, 2021