راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ایئر پورٹ سیکورٹی فورس نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر نجی ائیر کے ذریعے ابوظبی جانے والے مسافر کے بیگ سے کروڑوں کی ہیروئن برآمد کرلی،ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر جہانزیب خان نے ہیروئن اپنے بیگ میں چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے ڈیوٹی پر مامور عملے نے مسافر کے بیگ کی اسکیننگ کے دوران کمال پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا اور اسے مشکوک قرار دیاجس کی تلاشی لینے پر منشیات برآمد کر لی گئی، ملزم کومزید کارروائی کیلئے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا۔
نجی ائیر کے ذریعے ابوظبی جانیوالے مسافر سے ہیروئن برآمد
Dec 01, 2021