راولپنڈی(جنرل رپورٹر)آگیگا پنجاب کی کال پر پنجاب کے تمام صوبوں کی طرح ضلع راولپنڈی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی، ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن، ایس ای ایس نے بھی شرکت کی پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے تمام مراکز سے عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی،پریس کلب راولپنڈی کے باہر احتجاجی مظاہرہ ہوا آخر میں ریلی نکالی گئی جوپریس کلب سے شروع ہو کر مری روڈ پر ختم ہوئیاساتذہ قائدین حامد علی شاہ، راجہ اورنگزیب، راج طاہر محمود، راجہ شاہد مبارک، قاضی عمران، ملک امجد، چوھدری داؤد اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے ڈسپریٹی الاؤنس وعدہ کے مطابق دیا جائے آسمان کو چھوتی مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اساتذہ کرام کو پڑھانے دیا جائے ان سے کسی بھی قسم کی غیر تدریسی ڈیوٹیاں نہ لی جائیں ورنہ مجبوراً عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑے گااساتذہ قائدین نے اسلام آباد کے وفاقی اداروں کو مئیر کے حوالے کرنے کی بھر پور مذمت کی۔
آگیگا پنجاب کی کال پرضلع راولپنڈی میں بھی احتجاجی مظاہرہ
Dec 01, 2021