اسلام آباد(نا مہ نگار)غذائی تحفظ و زرعی پیداوار کے حوالے سے اصلاحات پر تحقیقی کام کو سراہتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی کے سربراہ ڈاکٹر عابد قیوم سلہری کو قومی کنوینئر برائے زرعی اصلاحات کمیٹی مقرر کیا ہے ۔وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک وتحقیق سید فخر امام کمیٹی کے چیئرمین ہونگے۔ کمیٹی میں فنانس ڈویژن، منصوبہ بندی ، ترقی و اقدامات، صنعت وپیداوار کی وزارتوں کے سیکرٹری یا نمائندگان فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین یا نمائندہ، ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک آف پاکستان ،چاروں صوبوں کے وزرائے خوراک اور صوبائی چیف سیکرٹریز شامل ہونگے ۔