کراچی (نیوزرپورٹر) صوبائی وزیرِ صحت اور بہبودِ آبادی ڈاکٹر عزرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت بلا امتیازو تفریق صنفی مساوی حقوق کی تقسیم پر یقین رکھتی ہے اور اس کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے، عورتوں کو بھی مردوں کی طرح میدان میں آگے آنا پڑے گا۔حکومتِ سندھ نے اسمبلی کے ایوان میں ایک اہم بل پاس کیا ہے جس میں خواجہ سراں، خواتین اور کم عمر بچوں کے قانونی حقوق کو تحفظ فراہم کرنے کا قانون پیش کیا گیا ہے،سندھ پاکستان کا وہ واحد صوبہ ہے جہاں لڑکے اور لڑکیوں کی شادی کے لئے کم سے کم عمر 18سال مقرر کی گئی ہے، اس امر سے کم عمر لڑکیوں کو حمل میں آنے والی پیچیدگیوں سے بچایا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر عزرا فضل پیچوہو نے مزید کہا کہ ہم معاشرے میں یکساں حقوق کے نظام کو رائج کرنے کے لئے پرعزم ہیں، شعبہ ِطب کے تعلق رکھنے والے طبی اور نیم طبی عملے کو چاہئیے کہ وہ سندھ حکومت کے اس منصفانہ اور شفاف نظام کی کامیابی کیلئے اپنا کردار ادا کرے تاکہ عالمی برادری میں ہم بطور پاکستانی سرخرو ہو سکیں۔ یہ باتیں انہوں نے ڈا یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اوجھا کیمپس کے عبدالقدیر خان آڈیٹوریم میں ہونے والے صنفی مساوات کی آگہی کے سیمینار اور ڈا کالج آف فارمیسی کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر وائس چانسلر ڈا یونیورسٹی پروفیسرمحمد سعید قریشی، پاتھ فائنڈر انٹر نیشنل کی سربراہ ڈاکٹر تابندہ شہروز، خواتین کے حقوق کی نمائندہ ڈاکٹر نازش بروہی نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں پرووائس چانسلرڈا یونیورسٹی پروفیسر نصرت شاہ،پروفیسر کرتار دوانی، پروفیسر زرناز واحد،پروفیسر فوزیہ پروین پرنسپل ڈاانٹرنیشنل میڈیکل کالج،پروفیسر اظہار حسین،ڈائریکٹرIBHM،پروفیسر سمیر قریشی، پرنسپل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ٹیکنالوجی،پروفیسر انور، پرنسپل ڈاکٹر عشرت العباد انسٹی ٹیوٹ آف اورل ہیلتھ سائنسز،پروفیسر سنمبل شمیم، پرنسپل ڈاکالج آف فارمیسی،پروفیسر کاشف شفیق،ڈائریکٹرORIC، بادل،ڈائریکٹر نرسنگ اینڈ مڈوائفری ڈا یونیورسٹی،پروفیسر مشتاق حسین، پرنسپل ڈا کالج آف بائیوٹیکنالوجی،ڈاکٹر زاہد اعظم، میڈیکل سپریٹینڈنٹ ڈا یونیورسٹی اسپتال،رجسٹرار ڈا یونیورسٹی ڈاکٹر اشعر آفاق، ڈاکٹر شیر شاہ، پروفیسر سعید خان،پروفیسر اختر بلوچ کے ساتھ طلبہ اور اساتذہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔سیمنار سے خطاب میں پروفیسرمحمد سعید قریشی نے کہا کہ ڈا یونیورسٹی میں خواتین کو برابری اور میرٹ کی بنیاد پرآگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے جاتے ہیں۔ تقریب کے آخر میں وائس چانسلر ڈا یونیورسٹی پروفیسر محمد سعید قریشی نے صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر عزرا فضل پیچوہو اور پینل میں موجود شرکا کو اجرک پہنائی اورگلدستے پیش کئے، بعدازاں ڈاکٹر عذرا نے ڈا کالج آف فارمیسی کی نئی عمارت کا افتتاح تختی کی نقاب کشائی کر کے کیا۔
عورتوں کو بھی ہر میدان میں آگے آناہو گا،وزیر صحت سندھ
Dec 01, 2021