کراچی (نیوزرپورٹر) وزیراعلی سندھ کی وفاقی افسروں کو روکنے کی کوششوں کے باوجود پولیس کے 4 اعلی افسروں نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق جوائننگ دے دی جس کے بعد حکومت سندھ نے خالی عہدوں پر پولیس افسران کی تقرری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وفاق کی جانب سے سندھ سے بلائے گئے 4 ڈی آئی جیزنے آئی جی پختونخوا کو رپورٹ کردیا۔ ان افسران میں عبداللہ شیخ، ثاقب میمن ، محد نعمان صدیقی اور یونس چانڈیو شامل ہیں۔ ان افسران کا کہنا ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا حکم ماننے کے پابند ہیں۔ یاد رہے کہ وفاق نے سندھ کے 8 ڈی آئی جیز سے کہا تھا کہ وہ اپنے چارج چھوڑ دیں۔ ان افسران میں مذکورہ بالا 4 افسران کے علاوہ مقصود احمد، نعیم احمد شیخ، جاوید اکبر ریاض اور عمر شاہد حامد بھی شامل تھے۔ سندھ حکومت افسران کو چھوڑنے کے لیے بھی تیارنہیں جس سے افسران تذبذب کا شکار رہے تاہم ان میں سے 4 ڈی آئی جیز نے بالآخر جوائننگ دے دی۔
سندھ پولیس کے چار اعلی افسروں نے خیبرپی کے میں جوائینگ دیدی
Dec 01, 2021