خیرپور سادات( سٹی رپورٹر)دو سال گزر جانے کے باوجود ڈسپنسروں کے میڈیکل سٹوروں کے لائسنس تجدید نا ہو سکے، ہائی کورٹ کا حکم بھی ہوا میں اڑا دیا گیا، کمپنیوں نے ادویات کی فراہمی بند کر دی، تفصیل کے مطابق ڈسپنسر حضرات 30 ، 30 سالوں سے میڈیکل سٹور کھول کر اپنے بچوں کا پیٹ پال رہے تھے، اور شہروں کے ساتھ ساتھ دور دراز دیہات میں عوام کو ادویات کی بر وقت گھروں کے نزدیک فراہمی یقینی بنائے ہوئے تھے،سابقہ گورنمنٹ نے فارمیسیوں کو فروغ دینے کیلئے ان ڈسپنسر لائسنس ہولڈر حضرات کو کھڈے لائین لگانی کی پالیسی بنائی جس کے تحت ڈسپنسروں کے لائسنس ختم کر نے کیلئے ان کی تجدید روک دی گئی ہائی کورٹ نے لائسنس تجدید کرنے کا حکم دیا لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔