ملتان‘ جرائم میں غیر معمولی اضافہ‘ ایک ماہ میں2 ہزار‘325 مقدمات


ملتان (سپیشل رپورٹر) ضلع ملتان کی حدود میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہونے لگا۔ ملتان کے مختلف تھانوں میں ایک ماہ کے دوران 2 ہزار 325 مختلف سنگین اور دیگر مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ مقدمات کی تفصیل کے مطابق ایک ماہ کے دوران شہر میں قتل کے 7 واقعات رپورٹ، خواتین سے جنسی زیادتی بچوں اور لڑکوں کے ساتھ بدفعلی کے 39 مقدمات درج ہوئے۔ شہر میں ایک ماہ کے دوران اقدام قتل کے 21 واقعات پیش آئے۔ صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سید ریاض الحسن گیلانی نے کہا ہے کہ ملتان میں کرائم کی صورتحال ابتر ہے۔ شہر میں بڑھتی وارداتوں اور سٹریٹ کرائم کو روکنے کے لئے موثر اقدام کرنا ہوں گے۔ زیر التواء منصوبہ سیف سیٹی پراجیکٹ کو مکمل کر کے شہر کو جرائم سے محفوظ بنانا ہوگا۔گلگشت اور نیو ملتان کے علاقے میں سٹریٹ کرائم بڑھا ہے، پیشہ ورانہ واردات کرنے والے افراد کی وجہ سے رات کے وقت خواتین گھروں سے نہیں نکل سکتیں۔

ای پیپر دی نیشن