پنجاب کے 110 ہائی سکولوں کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کا منصوبہ ٹھپ 

Dec 01, 2021


ملتان(خصوصی رپورٹر)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی نااہلی کے باعث ملتان سمیت پنجاب بھر کے ایک سو دس ہائی سکولوں کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کا منصوبہ ٹھپ، تفصیلات کے مطابق ملتان سمیت پنجاب بھر کے 11 اضلاع میں 110 سکولوں کو ماڈل بنایا جانا تھا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی نا اہلی کے باعث منصوبہ دو سال گزر جانے کے باوجود نامکمل ہے۔منصوبے کا آغاز جون دوہزار انیس میں کیا گیا تھا۔سکو لز میں جدید آئی ٹی و سائنس لیبز سمیت پی ایچ ڈی اور ایم فی سکالرز کی تعیناتی کی جائے گی۔انفرسٹرکچر سمیت نیا فرنیچر و دیگر سہولیات کو بھی پورا کیا جانا تھا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق منصوبہ نئے تعلیمی سال سے قبل مکمل کرلیا جائے گا۔

مزیدخبریں