شپ یارڈز میں مضرصحت کیمیکل کا استعمال، نوٹس لیا جائے: اہالیان گڈانی

Dec 01, 2021

لسبیلہ (نامہ نگار) میر دوست ڈگارزئی نے کہا کہ  وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو،سنئیر صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی سردار محمد صالح بھوتانی،سالار ساحل ممبر قومی اسمبلی لسبیلہ و گوادر محمد اسلم بھوتانی اور سابق معاون خصوصی وزیر اعلٰی بلوچستان سردار زادہ شہزاد بھوتانی سے گڈانی کے ماہیگیر عوام کی جانب سے  اپیل کرتے ہیں کہ وہ شپ بریکنگ یارڈز گڈانی کے غیر مقامی شپ بریکروں نے پورے گڈانی کو نقصان دہ اور ضرر رساں حیوان کش کیمیکلز نما تیل سلج کے ڈھیر پر لاکر کھڑا کیا ہے۔احکام بالا سے اپیل کرتے ہیں فوری نوٹس لے لیا جائے تاکہ یہاں کے مکین سکھ کا سانس لے سکیں۔

مزیدخبریں