گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) سابق صدر بار محسن یعقوب بٹ نے عبدالحق ڈھلوں نامی وکیل کی جعلی ڈگری کا معاملہ پنجاب بار کونسل ودیگر فورمز پر اٹھایا گذشتہ روز پنجاب بار کونسل نے تحقیقات کے بعد عبدالحق ڈھلوں کی ایل ایل بی کی ڈگری کو جعلی قرار دیدیا اور وکالت کا لائسنس معطل کرکے مزید کاروائی کیلئے معاملہ پنجاب بار کونسل ٹریبونل کو بھجوادیا۔ صدر محسن یعقوب بٹ نے فیصلہ کو حق و سچ کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ جعلی وکلاء کیخلاف پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ۔