پاک یونٹی سویڈن کے زیر اہتمام شام کا اہتمام، بچوں کیلئے میوزیکل چیئرکھیلی گئی

Dec 01, 2021

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)چیئرمین پاک یونٹی سویڈن خواجہ ابوبکر بٹ کزن سہیل احمد عزیزی نے پاک یونٹی سویڈن کے پلیٹ فارم سے ایک رنگین شام کا اہتمام کیا تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کیساتھ ساتھ سویڈش کمیونٹی اور پارلیمنٹرینز ، کمیونٹی کی نمایاں شخصیت اور سویڈن فن لینڈ کے سفیر ڈاکٹر ظہور احمد نے بھی شرکت کی تقریب میں کلام ، جیتو پاک یونٹی، گانوں ، ڈرامہ، ایوارڈ اور خصوصا قوالی کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب میں سوال و جواب کا سیشن بھی رکھا گیا جس میں تقریب کے شرکا نے درست جوابات دے کر خوب انعامات جیتے جبکہ بچوں کیلئے میوزیکل چیئر گیم بھی کھیلی گئی جس میں جیتنے والے بچوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر اردو ادب کی خدمات کیلئے جمیل احسن ، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کاوشوں پر سرکن کھوسے ، کرکٹ کی ترقی کیلئے آصف بٹ کو ایوارڈز دئیے گئے جبکہ سائیں رحمت علی مرحوم کی کمیونیٹی کے لئے خدمات کو بھی یاد کیا گیا ۔اس موقع پر چیئرمین پاک یونٹی سویڈن ابوبکر بٹ نے شرکا کا شکریہ ادا کیا اور اس شام کو سونی رحمان کے نام کیا ۔پروگرام کے دوران اور اختتام پہ سونی رحمان کی صحت کے لئیے خصوصی دعا کروائی گئی۔ حاضرین محفل کی سینڈوچز ، ڈونٹس اور جوسز کے ساتھ تواضع کئی گئی۔

مزیدخبریں