گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سی پی او گوجرانوالہ کیپٹن(ر)سید حماد عابد نے کہا ہے کہ شہداء فرض کی ادائیگی میںجانوں کے نذرانے دے کر پولیس کا سر فخر سے بلند کر دیا شہداء کے لواحقین کی دیکھ بھال میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی گوجرانوالہ کے شہریوں، چیمبر، سیاسی اور مذہبی راہنمائوں کی جانب سے شہدا کو شاندارخراج عقیدت انتہائی حوصلہ افزاء امر ہے عوام کے تعاون اور احساس ذمہ داری کے بغیر پولیس جرائم کی قلعہ قمع کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصو صی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پولیس اصلاحات اور تھانہ کلچر میں تبدیلی کیلئے پوری کوشش جاری ہے تھانوں میں فرنٹ ڈیسک کی خامیوں کو دور کیا جا رہا ہے ہر درخواست کی رجسٹریشن اور اس پرفوری عمل درآمد کے لئے کام کر رہے ہیں ایف آئی آر میں تاخیر کی خامی دور کی جا رہی ہے ایس ایچ اوز پر واضح کر دیا ہے کہ جرائم کو چھپانے سے جرائم کم نہیں ہونگے اسلئے بر وقت ایف آئی آر کا اندراج یقینی بنایاجائے انہوں نے کہا کہ محرروں کی قابلیت کا تعین کر نے کیلئے ٹیسٹ لئے گئے جن کے مثبت نتائیج آرہے ہیں عرصے سے تعینات محرروں کو تبدیل کیا گیا ہے کانسٹیبل سے لے کر محرر تک ایک تھانے میں تین بار تعینات ہونے والے کو چوتھی بار تعینات نہیں کیا جائے گا 150سے زائد محرران کو اسی طریقہ ء کار کے تحت تبدیل کیا گیا ہے انہوںنے کہا کہ عوام اور پولیس کے درمیان خلیج کو کم کرنے کے لئے کھلی کچہریوں کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے ایس ایچ اوز تفتیشی افسران کی 3سے 5بجے تھانے میں موجودگی یقینی بنائی جا رہی ہے۔،ایس ایچ او سے کانسٹیبل تک سب کوہفتے میں ایک دن آرام کے لئے دیا جا تا ہے جوانوں کو کہا ہے چھٹی کیلئے سینئر افسران کے پاس آئیں اور سفارش نہ ڈھونڈیں۔
شہداء نے جانوں کے نذرانے دے کر ہماراسر فخر سے بلند کر دیا:سی پی او
Dec 01, 2021