چوراہلخانہ کی غیر موجودگی میں2 گھروں سے نقدی ،زیورات چرا کر فرار

گوجرخان (نامہ نگار) محمد جواد الرحمن سکنہ بڑکی جدید نے پولیس تھانہ گوجرخان کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ وہ اپنے بہنوئی کے ایکسڈنٹ کی وجہ سے راولپنڈی میں تھا اور گھر مکمل طور پر لاک تھاواپس آکر دیکھا تو گھر میں موجود نقدی مبلغ چار لاکھ روپے، پندرہ تولے طلائی زیورات کسی نے چوری کر لیے ہیں ادھرغالب حسین سکنہ جاتلی نے پولیس تھانہ جاتلی کو بتایا کہ گزشتہ رات اس کی ہمشیرہ اس کے گھرآئی ہوئی تھی صبح جب بچو ں کو سکول چھوڑنے کے بعد اپنے گھر گئی تو دیکھا کہ گھر کا سامان بکھرا ہوا تھا پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ گھر سے پانچ تولہ سونا، پچاس ہزار روپے نقدی، ایک عدد یو پی ایس، کچھ کپڑے اور بجلی کا سامان کسی نے چرا لیا ہے جبکہ فرحان حیدر سکنہ جیرو رتیا ل نے پولیس تھانہ گوجرخان کو بتایا کہ وہ جیرو رتیال میں بھٹہ خشت کا کا م ہے اس کا بھٹہ کچھ عرصہ سے بند پڑا ہوا ہے اپنے بھائی کی فوتگی کی وجہ سے بھٹہ پر جا نہ سکا گزشتہ روز بھٹہ پر گیا تو دیکھا کہ میرے بھٹہ سے اٹھارہ عدد چارپائیاں، کوئلہ ڈالنے والے ٹب دو عدد، پانچ عدد دروازے، چھ عدد لوہے کے گارڈز، تین عدد پنکھے، ایک عدد سلنڈر، برتن اور کباڑ مالیتی چالیس ہزار روپے چوری ہوگیا ہے پولیس نے تینوں وارداتوں کی ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

ای پیپر دی نیشن