مکرمی! میں نے عظم پاکستان کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ جس ملک کیلئے میں نے جنگیں لڑیں۔ ریٹائرمنٹ کے بعد مجھ سے یہ سلوک روا رکھے گا۔ معاملہ کچھ اس طرح ہے کہ عرصہ 4 سال سے ڈی جی ایل ڈی اے لاہور نے میرے ایک کنال رہائشی پلاٹ B-286 پنجاب یونیورسٹی سکیم رائے ونڈ روڈ لاہور پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے کہ یہاں پر مستقبل میں ایک سڑک تعمیر ہونی ہے۔ ڈی جی صاحب کو بارہا پیشکش کی گئی کہ اگر آپکو یہ پلاٹ چاہئے تو لے لیں اور مجھے معاوضہ ادا کر دیں یا پلاٹ چھوڑ دیں تاکہ میں اس پہ اپنا گھر بنا سکوں لیکن وہ دونوں باتوں سے انکاری ہے۔ ایل ڈی اے کی انجینئرنگ برانچ نے بھی تحریری طور پر سفارش کی کہ ایک پلاٹ کو روکنے کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ مستقبل میں جب بھی سڑک بننی ہو گی تو اس کیلئے راستے میں آنیوالے درجنوں گھر اور پلاٹ حاصل کرنا پڑینگے۔ پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے بھی اس کیلئے فنڈز مہیا کرنے سے معذوری ظاہر کی ہے۔ کہ نہ تو فنڈز دستیاب ہیں اور نہ ہی اس سڑک کی کوئی ترجیح۔ بندہ نے وزیراعظم پورٹل پہ درخواست دی تو ڈی جی صاحب نے ا نتہائی جھوٹا جواب داغ دیا کہ درخواست گزار کو کچھ ریلیف مہیا کر دیا گیا ہے۔ ان حالات میں وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم پاکستان سے مداخلت کی اپیل کی جاتی ہے کہ بندہ کی دادرسی ہو سکے۔ (کرنل ریٹائرڈ غضنفر عباس غفاری D98 عسکری 5 گلبرگ 3 لاہور)
حکومت پلاٹ کا قبضہ دلوائے
Dec 01, 2021